‫‫کیٹیگری‬ :
16 January 2019 - 16:37
خبر کا کوڈ: 439547
فونت
بیروت کےامام جمعہ کی ضرورتمندوں کی مدد پر تاکید بیروت کے امام جمعہ نے لبنان میں سماجی خدمات اور زیادہ سے زیادہ ضرورتمندوں کی مدد کئے جانے پر تاکید کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، بیروت لبنان کےامام جمعہ حجت الاسلام سید علی فضل الله نے سماجی سرویس لبنان کے اراکین سے ملاقات میں کہا: اس طرح کے مراکز، ضرورتمندوں کی رہنمائی ، خدمت اور انہیں امداد پہونچانے کے لئے اہم مرکز شمارکئے جاتے ہیں ۔

انہوں نے ضرورتمندوں کی خدمت میں کسی قسم کی تبعیض نہ کئے جانے کی تاکید کی اور کہا: لبنان کی سماجی سرویسز کے مراکز لوگوں کے ساتھ احترام سے پیش آئیں اور اپنی فعالیتوں کو صاف ستھری رکھیں اور انہیں دن بہ دن بہتر کرنے کی کوشش کریں ۔

بیروت کے امام جمعہ نے محروموں، فقراء اور ضرورتمندوں کی حمایت سبھی کا شرعی اور اخلاقی وظیفہ جانا اور کہا: ہمیں ہر اس اقدام کو کرنے کی ضرورت ہے جو لوگوں کی مشکلات اور ان کے درد و غم میں میں کمی لاسکے ۔

سماجی سرویس لبنان کے اراکین نے بھی اس ملاقات میں آپ کے اپنے سامنے اس مرکز کی فعالیتوں کی مختصر رپورٹ پیش کی ۔

واضح رہے کہ سماجی سرویس لبنان ، سید فضل الله کے زیر ںظر لبنان میں سماجی سرگرمیاں انجام دینے میں مصروف ہے۔/۹۸۸/ ن ۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬