قائد ملت جعفريہ پاکستان :

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے 12 رمضان المبارک، روز مواخات کے موقع پرراولپنڈي، اسلام آباد ميں مومنين سے ملاقات ميں کہا : امت مسلمہ کي وحدت اور عالم اسلام کے اتحاد کي خاطر دور حاضر ميں بھي ''صيغہ اخوت'' کي تجديد کي ضرورت ہے کيونکہ اتحاد و وحدت کي جتني ضرورت اس زمانے کو ہے پہلے کبھي نہ تھي ?
ملي يکجہتي کونسل پاکستان کے نائب صدر نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ ملت مسلمہ کو چاہئے کہ وہ پيغمبر گرامي(ص) کي ذات کو اتحاد کا مرکز و محور سمجھتے ہوئے اپنے داخلي اور فروعي و جزوي اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے اپنے مشترکہ دشمنوں کے خلاف صف آراء ہوجائيں کہا : صرف اتحاد سے اسلام دشمن اورسامراجي قوتوں سے مقابلہ کيا جاسکتا ہے?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ پيغمبر اکرم (ص) نے قرآن کريم، احاديث اور اسلامي تعليمات کا جو گران سنگ اثاثہ امت اسلاميہ کيلئے چھوڑا ہے اس سے دنيا واخرت سنور سکتي ہے کہا : نبي اکرم (ص) نے انسانوں کو دنيا کي گہري تاريکيوں سے نکال کرنورکي بلنديوں تک پہونچايا ?
حجت الاسلام ساجد نقوي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ نبي اکرم (ص) کي کوشش نے اسلام جيسا وہ دين ديا جس سے شخص، ہر طبقہ اور ہر معاشرہ زوال سے نکل کر کمال کي منزليں طے کرسکتا ہے کہا: ماہ صيام اخلاقي کمالات کا بہترين موقع ہے، اس ميں روح کي طھارت اور اسلام کے اصولوں پر عمل کرنے کا موقع فراھم ہے ?
انہوں نے مزيد کہا : انفرادي عبادت و رياضت اور تزکيہ نفس و تقوي الھي کے ساتھ امت اسلاميہ کے اجتماعي مسائل کي جانب توجہ نہايت ضروري ہے?
قائد ملت جعفريہ پاکستان نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ افسوس آج امت اسلاميہ سيرت نبوي اور قرآني تعليمات پرعمل پيرا نہيں ہے کہا : ذاتي و اجتماعي سطح پر مختلف برائياں، گناہيں، کوتاہياں اور انتشار و افتراق سے اسلام دشمن قوتيں مسلمانوں کو تختہ مشق بنارہي ہے اور دنيا کے ہر حصے ميں مسلمان ظلم و ستم کا شکار ہيں?
انہوں نےمزيد کہا : باہمي محبت و رواداري کو فروغ ديں؛ نفرتوں، بغض وعناد اورعداوتوں کا خاتمہ کريں، فروعي مسائل اور فرقہ وارانہ تنازعات کو ہوا دينے سے گريز کريں اور مشترکات پر جمع ہوکروحدت کا عملي مظاہرہ کريں?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے