حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائيل اپنے اس قسم کے وحشیانہ اور غیر انسانی اقدامات کے ذریعہ فلسطینیوں کو آوارہ وطن کرنے کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔ رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں فلسطینیوں کے مکانات منہدم کرنے پر اسرائیل کی بھر پور مذمت کی گئي ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائيل اپنے اس قسم کے وحشیانہ اور غیر انسانی اقدامات کے ذریعہ فلسطینیوں کو آوارہ وطن کرنے کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔
حزب اللہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے گھر گرانے کو جنگی جرائم قرار دیا ہے۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کے بعض عرب ممالک کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں ۔
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا