حسین امیرعبداللهیا :
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے نے بیروت پر اسرائیل کی جارحیت پر کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ حزب اللہ اس جارحیت کا دندان شکن جواب دے گی۔ رسا نویز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے نے بیروت پر اسرائیل کی جارحیت پر کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ حزب اللہ اس جارحیت کا دندان شکن جواب دے گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے حسین امیرعبداللهیا نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلا شک لبنان، شام اور عراق پر جارحیت سے متعلق اسرائیل کو بھاری تاوان ادا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل اسرائیل کے دو جاسوس طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اس کے علاوہ اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے دو روز قبل دمشق کے جنوب کے علاقے عقربا پر کئی میزائل داغے۔
جبکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران چار مرتبہ عراق کی عوامی تحریک حشد الشعبی کی عسکری ونگ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا