او آئی سی:
او آئی سی نے ہندوستان سے کشمیر سے کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) نے ایک بار پھر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں اور بدترین بندشوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان سے کرفیو ختم کرنے اور مواصلاتی رابطے بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم نے کشمیر کے لوگوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستانی حکومت سے کشمیریوں کے بنیادی حقوق کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
او آئی سی نے عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور کشمیریوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا