‫‫کیٹیگری‬ :
25 September 2019 - 13:24
خبر کا کوڈ: 441368
فونت
آیت الله یعقوبی کی تعصبات اور فرقہ پرستی سے پرھیز کی تاکید سرزمین عراق کے مشھور عالم دین نے کہا کہ لوگ تعصبات اور فرقہ پرستی سے پرھیز کریں اور اس کے بجائے قومیت کی تقویت پر خاص دھیان دیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق ، کردستان عراق کے محبان اهل بیت (علیهم السلام) کے وفد نے سرزمین عراق کے مشھور عالم دین حضرت آیت الله یعقوبی کے دفتر میں حاضر ہوکر ان سے ملاقات و گفتگو کی ۔

حضرت آیت الله یعقوبی نے اس ملاقات میں صلح آمیز زندگی بسر کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: تعصبات اور فرقہ پرستی سے پرھیز، گفتگو کا رواج ، قومی جزبات کی تقویت اہم ترین مسائل ہیں کہ جس پر زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: انسانی تعلقات اور ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کئے جانے کے حوالے سے معاشرہ میں کام کیا جائے کہ جو رسول اکرم (صلى الله عليه وآله) و ائمہ اطهار(عليهم السلام) مورد توجہ رہا ہے ۔

کردستان کے وفد نے بھی اس علاقہ پر حضرت آیت الله یعقوبی کی خصوصی عنایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اپ و دیگر مراجع تقلید عظام سے ملاقات کو گراں بہا جانا ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬