حزب اللہ لبنان اور فلسطینی تنظیم حماس کے اعلی اہلکاروں کے درمیان مسئلہ فلسطین کے بارے میں ملاقات اور گفتگو ہوئی۔ رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان اور فلسطینی تنظیم حماس کے اعلی اہلکاروں کے درمیان مسئلہ فلسطین کے بارے میں ملاقات اور گفتگو ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق لبنان میں حماس کے نمائندے احمد عبدالہادی اور فلسطین کے امور میں حزب اللہ کے نمائندے حسن حب اللہ اور ان کے ہمراہ وفود نے فلسطین کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں صدی معاملہ کے بارے میں اور موجودہ دور کے خطرناک حالات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گيا۔
اس ملاقات میں حزب اللہ لبنان کے نمائندے نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ آخری سانس اور آخری لمحہ تک کھڑے ہیں۔
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا