سعودی عرب کے مشرق میں آرامکو کمپنی سے وابستہ آئل ریفائنری میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مبطابق سعودی عرب کے مشرق میں آرامکو کمپنی سے وابستہ آئل ریفائنری میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے مشرق میں واقع الجبیل تیل ریفائنری میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
بعض ذرائع ابلاغ اس حادثے میں 18 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر دے رہے ہیں۔
سعودی عرب نے اب تک اس حادثے کے بارے میں خاموشی اختیار کررکھی ہے۔
واضح رہے کہ الجبیل تیل ریفائنری سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو سے وابستہ ہے۔
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا