نایجیریا کی ریاست «لاگوس» میں چونتیسویں قومی مقابلے منعقد ہوں گے۔ رسا نیوز ایجنسی کی گارڈین نیوز سے رپورٹ کے مطابق، نایجیرین مسلم فاونڈیشن کے تعاون سے چونتیسویں قومی قرآنی مقابلے «لاگوس قرآن کی خدمت میں» کے عنوان سے منعقد کیے جائیں گے۔
منتطمین مقابلہ کے مطابق نایجیریا کے بتیس ریاستوں سے ۳۷۰ شرکاء کی شرکت متوقع ہے۔
مقابلوں کی کمیٹی کے انچارج «اوتونبا عبدالفتاح اولوکوگا» کا کہنا ہے کہ مقابلوں کا مقصد نسل نو کی تربیت اور انکو قرآن تعلیمات سے روشناس کرانا ہے۔
مقابلے چھ شعبوں میں ہوں گے جنمیں مرد و خواتین شامل ہوں گے جبکہ جیتنے والوں کو دیگر انعامات کے علاوہ سفر حج کی ٹکٹیں اور موٹرسائیکل وغیرہ بھی دیے جائیں گے۔
مذکورہ قرآنی مقابلے ۲۷ دسامبر کو شروع ہوں گے۔/۹۸۸/ن
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا