شیعہ مرجع تقلید نے تاکید کی ہے کہ مظاہرہ پر پرامن ہونا چاہیے اور ہر قسم کی تخریب کاری اور تشدد درست نہیں۔ رسا نیوز ایجنسی کی السومریہ نیوز سے رپورٹ کے مطابق، شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی کے نمایندے شیخ عبدل المھدی کربلائی نے کربلا میں جمعے کے خطبے میں کہا کہ مظاہرین کو تشدد سے گریز کرنا چاہیے۔
انکا کہنا تھا کہ آیت اللہ سیستانی نے تاکید کی ہے کہ مظاہرین کو پرامن طریقے سے احتجاج کا حق حاصل ہے تاہم تشدد اور تخریب کاری کسی صورت جایز نہیں۔
شیعہ مرجع تقلید نے حکومت کو بھی تاکید کی ہے کہ عوامی مفادات اور مطالبے کے پیش نظر اصلاحات کے عمل کے فوری طور پر انجام دیا جائے۔/۹۸۸/ن
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا