لاہور پاکستان:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی شعبہ وحدت یوتھ پاکستان ضلع لاہور کے زیر اھتمام ایک شب امام زمانہ(عج) کے نام ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، پروگرام میں وحدت یوتھ پنجاب کے سیکریٹری سید سجاد نقوی، اسد علی و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی شعبہ وحدت یوتھ پاکستان ضلع لاہور کی جانب سے ایک تقریب، ایک شب آخر زمان علیہ السلام عج کے نام کے عنوان سے صوبائی سیکریٹریٹ شادمان لاہور میں منعقد کی گئی، جس میں جوانوں نے بڑی تعداد میان شرکت کی۔
پروگرام میں وحدت یوتھ پنجاب کے سیکریٹری سید سجاد نقوی، اسد علی و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ تقریب میں امام زمانہ علیہ السلام عج سے متعلق گفتگو، دستاویزی فلم، تقاریر اور انعامات کے ساتھ ساتھ عمدہ طعام کیساتھ شرکاء کی مہمان نوازی کی گئی۔
تقریب کے اختتام پر لاہور میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے جوانوں میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔/۹۸۹/ف
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا