انڈونیشیا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ۱۸ ہزار قیدیوں کورہا کردیا ہے۔ رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ۱۸ ہزار قیدیوں کورہا کردیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق موجودہ صورت حال کی وجہ سے انڈونیشیا نے ۳۰ ہزار سے زائد قیدیوں کی رہائی کا اعلان کر رکھا ہے جس پر تدریجا عمل کیا جا رہا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ۹ لاکھ ۵۴ ہزار سے بڑھ گئی ہے، جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات ۴۸ ہزار ۵۵۸ ہوگئی ہیں۔
عالمی صحت ادارہ اس سے مقابلہ کرنے کے لئے مختلف امکانات فراہم کرنے کی کوشش میں ہے اور غیر ضروری امور کے لئے گھر سے باہر نہ نکلنے کی تاکید کی ہے ۔
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا