سعودی وزارت حج و عمره نے عوامی صحت کی حفاظت کے پیش نظر محدود حج کا اعلان کردیا۔ رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کورونا نے حج کو بھی شدید متاثر کردیا اور سعودی وزارت حج و عمره نے پیر کو بلا آخر حج کے حوالے سے اہم اعلان کردیا۔
سعودی حکام کے مطابق وزارت صحت کے ماہرین کی ہدایات کے پیش نظر دنیا بھر اور سعودی میں کورونا کی تباہ کاریوں کو مدنطر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس سال حج کو مختصر انداز میں منعقد کیا جائے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق مختصر حج میں صرف ملک کے اندر رہنے والے سعودی باشندوں اور دیگر ممالک کے باشندے جو سعودی میں مقیم ہیں شرکت کرسکتے ہیں۔/۹۸۸/ن
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا