سندھ پاکستان کے گورنر:
سندھ پاکستان کے گورنر نے علامہ طالب جوہری کے دولت کدہ پر پہونچ کر اظھار تعزیت کیا ۔ رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سندھ پاکستان کے گورنر عمران اسماعیل نے علامہ طالب جوہری کے دولت کدہ پر پہونچ کر اظھار تعزیت کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ دو دن میں دو بڑے نقصانات اٹھانے پڑے، علامہ طالب جوہری کا انتقال علم کے حوالے سے بہت بڑا نقصان ہے۔
انہوں نے کہا: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تعزیت کے لئے حاضر ہوا ہوں، علم والے بڑی محنت سے اس مقام پر پہنچتے ہیں۔
علامہ طالب جوہری جیسے صاحب علم لوگوں سے آنے والی نسلیں مستفید ہوتی ہیں۔/۹۸۸/ن
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا