عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق کے ممتاز سیاسی تجزيہ نگار ہشام الہاشمی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق کے ممتاز سیاسی تجزيہ نگار ہشام الہاشمی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہشام الہاشمی کو کل رات ٹی وی پر ایک انٹرویو کے بعد مسلح افراد نے بغداد کے علاقہ زیونہ میں فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔
ہشام الہاشمی عراق کے سابق معدوم صدر صدام کے دور میں جیل میں رہے 2002 میں وہ جیل سے آزاد ہوئے اور صحافی کے عنوان سے اپنا کام شروع کیا ۔
ہشام الہاشمی کا شمار عراق کے ممتاز تجزہ نگاروں میں ہوتا تھا۔ الہاشمی کے قتل کی ذمہ داری داعش دہشت گرد تنظیم نے قبول کرلی ہے۔
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا