سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث خانہ خدا اور مسجدالحرام کو یومِ عرفہ اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر عام عبادت گزاروں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث خانہ خدا اور مسجدالحرام کو یومِ عرفہ اورعیدالاضحیٰ کے موقع پرعام عبادت گزاروں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حج سکیورٹی کے نائب کمانڈر میجر جنرل محمد بن واصل الاحمدی نے اپنے بیان میں کہا کہ بیت اللہ اوراس کے بیرونی صحنوں میں نمازوں کی معطلی بدستورجاری رہے گی اورمکہ مکرمہ کے مکین بھی یومِ عرفہ پر اپنے گھروں ہی میں رہیں گے۔
محض سرکاری اہلکاروں کے ساتھ آنے والے افراد کو مسجد الحرام کے احاطے میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا