داعشی دہشتگردوں نے گزشتہ شب تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ابراہیم بن مالک اشتر (ع) کے مزار پر حملہ کیا ۔ رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں روپوش ہو چکے داعشی دہشتگردوں نے گزشتہ شب تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ابراہیم بن مالک اشتر (ع) کے مزار پر حملہ کیا ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق داعش کی طرف سے اس حملہ میں پولیس کے تین اور رضاکار فورس الشعبی کے دو جوان شہید ہو گئے۔ اسکے علاوہ سات عراقی زخمی بھی بتائے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ مزار بغداد کے شمال میں الدجیل علاقے میں واقع ہے۔
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا