ثروت اعجاز قادري:

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، پاکستان سني تحريک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادري نےعيدالفطر کے موقع پرارسال کردہ اپنے پيغام کہا: جب تک او آئي سي جيسي تنظيم امريکہ اور برطانيہ کے قبضہ ازاد نہيں ہوجاتي بيت المقدس سميت ديگرمسلم سرزمين کي آزادي ناممکن ہے ?
پاکستان کے معروف سني عالم دين نے مسلمانانِ پاکستان سميت اُمتِ مسلمہ کو عيد کي دلي مبادک باد پيش کرتے ہوئے کہا: ہم ايسے وقت ميں عيد منا رہے ہيں جب پاکستان سميت دنيا بھر ميں طاغوتي قوتيں مسلمانوں کے خون کي ہولي کھيل رہي ہيں، ليکن مسلم حکمران اللہ کے خوف کے بجائے امريکہ اور اس کے حواريوں سے خوفزدہ ہيں?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ پاکستان ميں ماہ صيام جيسے حرمت والے مہينے ميں کراچي سميت ملک کے مختلف حصوں ميں دہشت گردي کے ذريعے بے گناہ مسلمانوں کو موت کي نيند سلايا جاتا رہا ہے کہا: ان شہداء ميں ہمارے عالمِ دين سليم عباس نقشبندي سے ليکر پاکستان سني تحريک کے ذمہ داران اور کارکنان کو بھي طاغوتي قوتوں کے لے ايجنٹ غلامي رسول کے جرم ميں شہيد کرنے سے باز نہيں رہے، ليکن رياست نے ان شہداء کے قاتلوں اور ان کے سرپرستوں کيخلاف کارروائي تو دور ان بے قصور پاکستانيوں کي موت پر دکھ کا مداوا کرنا بھي گوارہ نہيں کيا?
ثروت اعجاز قادري نے پاکستان سني تحريک کے تمام اھل کاروں اور اہل پاکستان سے عيدالفطر کي خوشي کے موقع پر ان غم زدہ خاندانوں کو اپني خوشيوں ميں ضرور شريک کرنے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : جن کے پيارے ماہ صيام ميں رياست کے غير ذمہ دارانہ رويہ کے باعث ہم سے جدا ہوگئے ان غريبوں، بچوں، بوڑھوں سے عيد کي خوشياں آپس ميں بانٹيں اور ايک دوسرے کے دُکھ درد ميں کام آئيں?
انہوں نے مزيد کہا : اسلام اور ماہ صيام ہميں محبت، رواداري، يکجہتي اورانسانيت کا پيغام ديتا ہے اوراس پيغام کوعام کرنے کے لئے ہر فرد کو جدوجہد کرنا ہوگي تاکہ انتہاء پسندي کا جڑ سے خاتمہ ہوسکے?
پي ايس ٹي کے سربراہ نے مکہ کانفرنس کے نتائج پرتنقيد کرتے ہوئے کہا کہ مسلم حکمرانوں نے يہوديوں کو خوش کرکے اپني عاقبت خراب کرلي اور تاکيد کي : جب تک او آئي سي جيسي تنظيم امريکہ اور برطانيہ کے قبضہ ازاد نہيں ہوجاتي بيت المقدس سميت ديگرمسلم سرزمين کي آزادي ناممکن ہے، مکہ مکرمہ ميں حاليہ او آئي سي کے اجلاس ميں مسلم حکمرانوں نے اُمت مسلمہ کي نمائندگي کے بجائے يہوديوں کو خوش کرنے کا کام کيا اور ماہ صيام جيسے مہينے ميں اپني عاقبت سنوارنے کے بجائے اپني دنيا بھي گنوا دي ہے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے