قائد انقلاب اسلامي:

رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم انقلاب اسلامي کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے ہفتہ دولت کي مناسبت سے صدر مملکت اور کابينہ کے ارکان سے ملاقات ميں سرکاري و نجي شعبوں کي تمام صلاحيتوں سے استفادہ، عوام الناس کي روز مرہ کي زندگي کي مشکلات کے حل کے لئے دلجمعي سے محنت، مالي بدعنواني کا مقابلہ، قومي پيداوار کو فروغ اور فضول خرچي کا سد باب مزاحمتي معيشت کے لوازمات پر تاکيد کي ?
قائد انقلاب اسلامي نے انتظاميہ کي بعض اہم خوبيوں کو گنوايا اور مزاحمتي معيشت کو ملک کي پيشرفت کے عمل کے جاري رکھنے کا واحد راستہ قرار ديا? قائد انقلاب اسلامي نے ہفتہ حکومت کے موقعہ پرسابق صدر شہيد رجائي، سابق وزير اعظم شہيد باہنر اور شہيد عراقي کو خراج عقيدت پيش کرتے ہوئے ان عظيم ہستيوں کي قدرداني کو انقلاب اور شہادت کي قيمت و ارزش کو قائم رکھنے کے مترادف قرار ديا?
قائد انقلاب اسلامي نے ہفتہ حکومت کو مجريہ کي خدمات اور اداروں کے عہديداروں اور کارکنوں کي کاوشوں کي قدرداني کا مناسب موقعہ قرار ديا اور فرمايا کہ يہ ہفتہ رپورٹيں پيش کرنے اور عوام الناس کو حکومت کي سرگرميوں اور ملکي حقائق سے آگاہ کرنے کے ساتھ ہي ساتھ خود مجريہ کے لئے محاسبہ نفس اور خوبيوں اور خاميوں کو پرکھنے کا بھي بہت اچھا موقعہ ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے خدمت کے مواقع کے تيزي سے گزر جانے کي خاصيت کا ذکر کيا اور صدر جمہوريہ اور ان کے رفقائے کار کو حکومت کے دور کے باقي بچے ايک سال کو غنيمت سمجھنے کي سفارش کي? آپ نے فرمايا کہ اسي ايک سال ميں بھي بہت سے اہم اور بڑے کام انجام ديئے جا سکتے ہيں?
قائد انقلاب اسلامي نے حکومت کے چار سالہ دور کے آخري سال کي سرگرميوں کو داخلي اور خارجي دونوں سطحوں پر بہت اہم قرار ديا? آپ نے فرمايا کہ استکباري طاقتوں نے ايران کو پسپائي پر مجبور کرنے کے لئے پوري قوت صرف کر دي چنانچہ حکومت کو بھي چاہئے کہ اپني پوري توانائي اور ملک کے اندر دستياب بے پناہ صلاحيتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دشمن کے گمان باطل کو درہم برہم کر دے?
قائد انقلاب اسلامي نے چار سالہ دور حکومت کے آخري سال ميں کاموں کے آخري مراحل کي تکميل کي سفارش کي? آپ نے کابينہ کے ارکان سے کہا کہ آپ سب اپني محنت اور لگن کے لئے مشہور ہيں اور آپ کو چاہئے کہ عوام اور وطن عزيز کي خدمت کي اس مہلت کے آخري لمحات تک اپني اس خصوصيت کو قائم رکھيں?
قائد انقلاب اسلامي نے بعض مشکلات اور خاميوں کے باوجود ملک کي پيشرفت کے مجموعي عمل کو قابل تعريف قرار ديا اور فرمايا کہ دنيا کے متعلقہ ادارے بھي ايران کي پيشرفت کے معترف ہيں تاہم بعض عناصر غلط تجزئے اور اندازے کے باعث توہم اور غلط فہمي کا شکار ہيں?
قائد انقلاب اسلامي نے بيروني طاقتوں کي سازشوں اور منصوبوں کي ناکامي کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ آپ ہميشہ يہ بات ذہن نشين رکھئے کہ عالمي استبدادي قوتيں کبھي بھي اپني دشمني سے باز نہيں آئيں گي اور ہر دفعہ منہ کي کھانے کے بعد نئي سازشوں اور منصوبوں ميں مصروف ہو جائيں گي? لہذا ضروري ہے کہ ہمارے حکام بھي ہميشہ مقابلے کي نئي روش اور طريقوں کي تلاش ميں لگے رہيں?
قائد انقلاب اسلامي نے دشمن کي سازشوں اور چالوں کي قبل از وقت نشاندہي کو ان سازشوں کے سد باب کے لئے ضروري قرار ديا اور فرمايا کہ اگر ہم دشمن کے فيصلے سے قبل ہي اس کے عزائم کو بھانپ ليں تو تدارک کے مناسب اقدامات ميں ہميں کاميابي ملے گي?
قائد انقلاب اسلامي نے مجريہ کے کاموں بالخصوص بنيادي اور دراز مدتي امور ميں بھرپور لگن اور يکسوئي کو ضروري قرار ديا اور کہا کہ اس قسم کے مسائل ميں يکسوئي کي ذمہ داري سب سے پہلے مجريہ پر عائد ہوتي ہے اور حکومت ميں شامل تمام افراد کو چاہئے کہ فيصلوں ميں خود کو شريک اور جوابدہ سمجھيں اور پوري ہم آہنگي کے ساتھ آگے بڑھيں?
قائد انقلاب اسلامي نے ملک کے اندر موجود جملہ وسائل کے استعمال اور انتظاميہ کے اندر اور باہر موجود تمام فکري اور افرادي قوت سے بھرپور استفادے کي ضرورت پر زور ديا?
قائد انقلاب اسلامي نے خاميوں کي نشاندہي کرکے انہيں دور کرنے کي ضرورت پر زور ديا اور ساتھ ہي حکومت کي کچھ اہم خدمات کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ ملک کے مختلف علاقوں ميں وسيع پيمانے پر ترقياتي منصوبوں پر عملدرآمد، سائنس و ٹکنالوجي کے شعبے ميں قابل قدر ترقي، خارجہ سياست اور عالمي امور کے ميدان ميں ايران کي عالمي ساکھ ميں اضافہ، سادہ زيستي، رئيسانہ شان و شوکت سے اجتناب، سامراج کي مخالفت، انقلابي ہونے پر افتخار اور عوام الناس سے وسيع رابطے کي کوشش موجودہ حکومت کي نماياں طور پر نظر آنے والي خصوصيات ہيں جن کے بڑے تعميري نتائج سامنے آئے ہيں?
قائد انقلاب اسلامي نے غير معمولي محنت کو بھي موجودہ حکومت کي اہم خصوصيت قرار ديا اور فرمايا کہ اس لگن کو کاموں کي معياري انجام دہي سے جوڑئے اور اپنے وعدوں کي تکميل پر خاص توجہ ديجئے?
قائد انقلاب اسلامي نے حاليہ برسوں ميں امريکا اور ديگر سامراجي طاقتوں کي مخاصمانہ سرگرميوں ميں شدت پيدا ہونے کے اسباب و علل کا جائزہ ليتے ہوئے چار اہم عوامل کا ذکر کيا جو اسلامي جمہوريہ کي لگاتار پيشرفت، انقلابي نعروں کے احياء، علاقے کي قوموں کي عظيم اور انتہائي فيصلہ کن حيثيت کي حامل بيداري اور قوموں کي نظر ميں ايران کے نمونہ عمل کي حيثيت حاصل کر لينے سے عبارت ہيں? آپ نے اسي ضمن ميں فرمايا کہ ان دنوں بعض لوگ يہ کہتے ہيں کہ آپ "دشمن تراشي" کيوں کرتے ہيں ليکن يہ باتيں غلط تجزئے کا نتيجہ ہيں?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ امام خميني رحمت اللہ عليہ کے زمانے ميں بھي استکباري طاقتوں کي دشمنيوں کي کوئي انتہا نہيں تھي کيونکہ امام خميني انقلاب، اسلام اور ايران کا پوري قطعيت کے ساتھ دفاع کرتے تھے? اس سے يہ نتيجہ نکلتا ہے کہ جب بھي ايراني عوام اور حکام سنجيدگي کے ساتھ مستحکم موقف اپناتے ہيں دشمن کي پيشاني پر بل پڑ جاتے ہيں البتہ قوم کے آگے دشمن کو کسي محاذ پر بھي کاميابي ملنے والي نہيں ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے اپنے خطاب ميں معاشرے کي بعض مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان مشکلات کا بڑا حصہ متوسط اور کمزور طبقات کي روزہ مرہ کي زندگي سے متعلق ہے جسے برطرف کرنے کے لئے پوري دلجمعي سے منصوبہ بندي اور محنت کرنے کي ضرورت ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے مشکلات کے اسباب پر روشني ڈالتے ہوئے فرمايا کہ بعض مشکلات کي وجہ افراط زر ہے البتہ ہمارے ملک ميں استعمال کي اشياء کي کمي نہيں ہے ليکن گراني اور عوام کي قوت خريد ميں کمي کي مشکل ہے جسے دور کيا جانا چاہئے اور اس سلسلے ميں تمام پاليسي ساز اور اجرائي اداروں پر ذمہ داري عائد ہوتي ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے اپنے خطاب ميں مزاحمتي معيشت کي تعريف کرتے ہوئے فرمايا کہ ايسي معيشت ميں ملک کي ترقي کے عمل کي بھي حفاظت ہوتي ہے اور ساتھ ہي دشمن کي سازشوں اور حربوں سے معاشي نظام کو نقصان پہنچنے کے امکانات بھي معدوم ہو جاتے ہيں?
قائد انقلاب اسلامي نے نجي سيکٹر کے فروغ کو مزاحمتي معيشت کا ايک ستون قرار ديا اور فرمايا کہ (نجکاري سے متعلق آئين کي) دفعہ چواليس سے مربوط پاليسيوں کو پوري توجہ اور فکرمندي کے ساتھ نافذ کرنے کي ضرورت ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے سرکاري و غير سرکاري شعبوں کي مادي و افرادي تمام صلاحيتوں کے بھرپور استعمال کو مزاحمتي معيشت کے لوازمات ميں قرار ديا اور فرمايا کہ عوام کو حقيقي معني ميں اہميت دينے کي ضرورت ہے?
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے مالي بدعنواني کے سد باب کو سرمايہ کاري کے فروغ، باکردار سرمايہ کاروں کے اطمينان اور معيشت کي رونق کا باعث قرار ديا اور فرمايا کہ اقتصادي بد عنواني پر "تيز بيں، باريک بيں اور دور بيں" نگاہ رکھنے اور اس کا سد باب کرنے کي ضرورت ہے اور اس کے لئے حکومت اور عدليہ کے ما بين باہمي تعاون بہت اہم ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے اسراف اور فضول خرچي سے مقابلے کو بھي مزاحمتي معيشت کے لئے اہم قرار ديا اور فرمايا کہ اس سلسلے ميں ذہن سازي کرنے والے اداروں جيسے قومي ذرائع ابلاغ اور اجرائي محکموں دونوں پر ذمہ دارياں عائد ہوتي ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے محکموں کے اندر کفايت شعاري پر حکومت کي توجہ پر خوشي ظاہر کي اور فرمايا کہ ملکي مصنوعات کے استعمال پر بھي پوري توجہ دينے کي ضرورت ہے اور اداروں کے اندر غير ملکي مصنوعات کے استعمال کو ممنوع قرار دے دينا چاہئے?
قائد انقلاب اسلامي نے مشکلات کو برطرف کرنے کے لئے "نالج بيسڈ اکانومي" کے تحت کام کرنے والي کمپنيوں پر توجہ دينے کي خاص سفارش کي?
قائد انقلاب اسلامي نے اتحاد اور قومي يکجہتي کو بہت اہم قرار ديا اور حکام کو باہمي اتحاد کي دعوت ديتے ہوئے فرمايا کہ دائرہ کار معين ہے اور مجريہ، مقننہ اور عدليہ کو پوري ہم آہنگي کے ساتھ ايک دوسرے سے تعاون کرنا چاہئے?
قائد انقلاب اسلامي نے ملک کي سفارت کاري ميں انقلابي جذبے کي تقويت اور علاقے ميں رونما ہونے والے واقعات سے منطقي اور درست انداز ميں استفادہ کرنے کي تاکيد کي?
قائد انقلاب اسلامي نے اپنے خطاب کے آخر ميں صدر مملکت اور کابينہ کو اللہ کي خوشنودي کے لئے کام کرنے اور عوام اور اسلامي نظام کي خدمت کا ايک لمحہ بھي ضائع نہ کرنے کي سفارش کي اور فرمايا کہ اللہ سب کچھ ديکھ رہا ہے اور ان خدمات کي جزا عنايت کرے گا?
قائد انقلاب اسلامي سے اس ملاقات کے موقعہ پر صدر مملکت ڈاکٹر احمدي نژاد نے اپني تقرير ميں شہيد رجائي اور شہيد با ہنر کو خراج عقيدت پيش کيا اور کہا کہ حکومت اپنے اصولوں يعني مساوات، عوام سے ہمدردي، عوام کي خدمت، ملکي ترقي کے لئے محنت اور انقلابي اقدار کي پابندي پر بدستور ثابت قدم ہے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے