26 September 2012 - 16:34
خبر کا کوڈ: 4607
فونت
رہبر معظم انقلاب اسلامي:
رسا نيوزايجنسي - رہبر معظم انقلاب اسلامي نے حج کے اعلي حکام اور اہلکاروں سے ملاقات ميں پيغمبر اسلام(ص) کے محور پراتحاد اور انکے دشمنوں سے نفرت کے اظہار کے سلسلہ کو حج ميں جاري رکھنے پر تاکيد کي ?
رہبر معظم انقلاب اسلامي

رسا نيوزايجنسي کي رھبرمعظم انقلاب اسلامي کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے آج صبح بروز (پير ) حج کے اعلي حکام اور اہلکاروں سے ملاقات ميں پيغمبر اسلام صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم کي شان ميں توہين اور ان کے دوستوں اور دشمنوں کي نگاہوں ميں ان کي عظمت و جلالت کو گذشتہ سالوں کي نسبت اس سال کے حج کي خاص خصوصيت و اہميت قرارديتے ہوئے فرمايا: خاتم الانبياء (ص) کے وجود مقدس کي برکت سے امت اسلامي ميں عظيم اتحاد اوردنيا کے تمام مسلمانوں کي سامراجي محاذ سے گہري نفرت کا سلسلہ حج کے دوران بھي جاري رہنا چاہيے کيونکہ حج کے موقع پر پورےعالم اسلام سے مسلمان جمع ہوتے ہيں اور حج کے موقع پر سامراجي محاذ سے نفرت کا اظہار درحقيقت مشرکين سے برائت کا بہترين طريقہ ہے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے سامراجي اور استکباري عناصر کي جانب سے پيغمبر رحمت و عزت و کرامت (ص) کي توہين درحقيقت اسلام اور پيغمبر اسلام (ص) کےساتھ دشمنوں کي حقيقي دشمني، بغض، کينہ اور عداوت کا مظہر قرارديتے ہوئے فرمايا: مغربي سياستدانوں نے اس عظيم توہين کے بارے ميں جو مؤقف اختيار کيا ہے وہ واضح طورپر دشمني پر مبني ہے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: پيغمبر عظيم الشان (ص)کي توہين کا مسئلہ اور سامراجي محاذ کے رہنماؤں کے مؤقف سے ان کا حقيقي چہرہ اور حق و باطل محاذ کے مابين مقابلہ حقيقت ميں آشکار اور نماياں ہوگيا ہےاور يہ بات سامنے آگئي ہے کہ سامراجي محاذ کو اسلام اور پيغمبر اسلام (ص) کے ساتھ خاص دشمني ہے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اس عظيم توہين کے مقابلے ميں اسلامي ممالک حتي يورپ اور امريکہ ميں مسلمانوں اورغيرمسلمانوں کے زبردست احتجاج اور ان کے جوش و ولولے کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: عالم اسلام ميں پيغمبر اسلام (ص)کي نسبت جوش و جذبہ سے سرشارعظيم عقيدت اور ان کے دشمنوں سے گہري نفرت کا اظہار بہت ہي بے مثال اور اہم واقعہ ہے جوامت مسلمہ کي بيداري اور تحرک کا شاندار مظہر ہے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے پيغمبر اسلام(ص) کي ذات کو مختلف فرقوں اور مذہب کے اکٹھا اور جمع ہونے کا نقطہ قرارديتے ہوئے فرمايا: پيغمبر اسلام (ص) کا دفاع کرنے کے لئے تمام شيعہ و سني ، اعتدال پسند اور انتہا پسند سب اپني جانيں ہتھيلي پر رکھ کرميدان ميں آگئے کيونکہ پيغمبر اسلام (ص) اسلامي و الہي عقائد کے قطب اور اساس و بنياد ہيں?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے حج کےدوران نبي کريم (ص)کي شخصيت کے محور پر اتحاد اور ان کےدشمنوں سے نفرت و بيزاري کےاظہار کو جاري رکھنےپر تاکيد کرتےہوئے فرمايا: مشرکين سے برائت کا مطلب يہ ہے کہ تمام مسلمان يہ احساس کريں کہ وہ ايک دشمن کے مد مقابل ہيں اور دل کي گہرائي سے نبي کريم (ص) کے دشمن سے برائت و بيزاري کا اظہار کريں?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے پيغمبر اسلام (ص) کے عظيم اور بلند و بالا مقام اوران پر اللہ تعالي اور ملائکہ کے خاص درود و سلام کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: مسلمانوں کو چاہيے کہ اسلام، توحيد اور قرآن کے بارے ميں پيغمبر اسلام (ص)کي بات پر عمل کريں اور حج کو آنحضور (ص)کےساتھ محبت و عشق کے اظہار کا مظہر قرارديں?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے امت مسلمہ کو دشمنوں کي تفرقہ انگيز سازشوں کے بارے ميں آگاہ اور بيدار رہنے کي سفارش کرتے ہوئے فرمايا: دشمن جان ليں کہ امت مسلمہ مختلف مذاہب اور عقيدوں کے باوجود اسلام اورپيغمبر اسلام (ص) کا دفاع کرنے کے لئے متحد اور متفق ہيں?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: دشمن کو امت مسلمہ کےغيظ و غضب سے بچنے کے لئے اختلاف ڈالنےکي اجازت نہيں ديني چاہيے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے حج کو ذکروياد الہي سے سرشار عبادت قرارديتے ہوئے فرمايا: حج اللہ تعالي کا قرب حاصل کرنے اوراس کے سامنےذکر و خضوع و خشوع کے اظہار کا ايک بہترين اور شايد بےمثال موقع ہے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے بيت اللہ الحرام کے زائرين کو مختلف ممالک کے مسلمانوں کے ساتھ اسلامي مشترکات کي بنياد اور محبت و الفت کے ساتھ گہرا قلبي رابطہ برقرار کرنے اور اسلامي آداب و اخلاق کي رعايت کرنے کي سفارش کي?

اس ملاقات کے آغاز ميں ايراني حجاج کے سرپرست اور نمائندہ ولي فقيہ حج? الاسلام والمسلمين قاضي عسگرنے حج کے نعرے" حج، عزت ، يکجہتي اور اسلامي ذمہ داري " کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس سال حج کے موقع پر 97 سمينار مکہ اور مدينہ ميں منعقد کئے جائيں گے جس ميں عالم اسلام کي ممتاز شخصيات اور جوان شرکت کريں گے اسي طرح اہلسنت کے لئے 21 سمينار منعقد کئے جائيں گےجس ميں اسلامي ممالک کي ممتاز ثقافتي و علمي شخصيات شرکت کريں گي اور اس سال ثقافتي شعبہ ميں نئي کتابوں کو بھي شائع کيا گيا ہے?

وزير ثقافت و ارشاداسلامي جناب آقاي حسيني نے اپنے بيان ميں اس سال کےحج کي اہم خصوصيات پر روشني ڈالي ?

ادارہ حج و زيارت کے سربراہ حج? الاسلام موسوي نے بھي اپني رپورٹ ميں اجرائي اقدامات اور خدمات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس سال 75 ہزار زائرين 449 قافلوں ميں حج کے لئے روانہ ہوں گے?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬