شاہ نجف لکھنو ميں اج سے؛

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، مجلس علماء ھند نے شيعوں کے تعليمي، سماجي اور اقتصادي مسائل کے حل پر لائحہ عمل تيار کرنے کي غرض سے اج سے شاہ نجف لکھنو ميں دو روزہ اجلاس کا اغاز کيا ?
مجلس علماء ھند کے جنرل سکريٹري حجت الاسلام کلب جواد نقوي نے اس بات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ 18 اکتوبر کو دوسرے مرحلہ کے اجلاس ميں شيعہ وسني علماء کا مشترکہ اجلاس منعقد کيا جائے گا کہا: اس اجلاس ميں ھندوستان کے مسلمانوں کو درپيش مسائل پر گفتگو کي جائے گي ?
انہوں نے مزيد يہ کہتے ہوئے کہ اس اجلاس کي صدارت ال انڈيا مشائخ بورڈ کي صدر مولانا محمد اشرف کچھوچھوي کريں گے تاکيد کي : اس حصہ ميں طالباني اور وھابي افکار کو ھندوستان ميں انے سے روکنے اور امريکا اور اسرائيل حامي ملک کے مذھبي رہنماوں کي ھند ميں امد پر پابندي لگائي جانے سميت شيعہ وسني اتحاد پر غور کيا جائے گا ?
لکھنو کے امام جمعہ نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ شيعہ وسني رہنماوں کا مشترکہ اجلاس دونوں ميں اتحاد کے کافي کارگر ثابت ہوگا کہا: 17 اکتوبر کے اجلاس ميں شيعوں کے تعليمي، سياسي اور اقتصادي مسائل پر غور کيا جائے گا ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے