آيت الله جوادي آملي :

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حضرت آيت الله عبدالله جوادي نے قم المقدس کے مسجد اعظم ميں علماء و طلاب کے درميان سورہ مبارکہ قصص کي تفسير کے سلسلہ کو جاري رکھتے ہوئے کہا : خداوند عالم نے حضرت موسي سلام الله عليہ کے واقعات کو بيان کرنے کے بعد فرماتا ہے توحيد ، قيامت ، وحي اور نبوت حق ہے اور مشرکين گمراہي کي طرف جا رہے ہيں ?
حوزہ علميہ قم ميں تفسير کے مشہور و معروف استاد نے کہا : بعض مشرکين کہتے تھے اگر دين کو قبول کرے نگے تو اپني سرزمين سے بھگا دئے جائينگے اور نا امني و اقتصادي مشکلات ميں مبتلي ہو جائے نگے ، در اصل ان لوگوں نے دنيا کو ھدايت پر ترجيح دي ہے ، خداوند عالم ان کے جواب ميں فرماتا ہے اس کے با وجود کے ہر جگہ قتل کرنے والے ، خون بہانے والے اور راہزن تھے ليکن مکہ کعبہ کي برکت کي وجہ سے امن تھا اور اقتصادي اعتبار سے بھي مختلف گوشہ سے تمام چيزيں مکہ ميں لائي جاتي تھيں ، دوم يہ کہ کيوں دينا کو ھدايت پر ترجيح دي ہے ، آخرت دنيا پر ترجيح رکھتا ہے ايسا نہي ہے کہ اگر مسلمان ہو جاوگے تو دنيا کي مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ، ايمان کا مرتبہ دنيا کے مطالب سے کہيں بلند ہے ، دنيا اور آخرت کي نيکي کو جمع کيا جا سکتا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے