04 November 2012 - 22:07
خبر کا کوڈ: 4753
فونت
آيت الله سيستاني کے نمائندہ :
رسا نيوز ايجنسي ـ شہر مقدس کربلا کے خطيب جمعہ نے تاکيد کي ہے کہ ملک سربراہان ملک کے نعرہ اور وعدہ کرنے سے ترقي نہيں کرتا ہے اس کے لئے سنجيدہ اقدمات کي ضرورت ہے ?
حجت الاسلام سيد احمد صافي

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق حضرت آيت الله سيستاني کے نمائندہ حجت الاسلام سيد احمد صافي نے عراق کے مقدس شہر کربلا معلي ميں امام حسين عليہ السلام کے روضہ پر جمعہ کے روز نماز جمعہ کے خطبہ ميں ملک کے سربراہ و حکام کے صرف نعرہ بازي پر شديد تنقيد کرتے ہوئے کہا : ملک صرف نعرہ اور وعدہ سے ترقي نہي کرتا بلکہ اس وقت حکام و سربارہوں کي طرف سے ملک کي ترقي کے لئے سنجيدہ فکر کي ضرورت ہے ?

انہوں نے وضاحت کي : ہر ملک ميں ايسے ادارہ ہوتے ہيں جو اس ملک کي ترقي اور پيش رفت کے لئے مختلف قسم کي تدبير و منصوبہ بندي تيار کرتي ہيں ليکن افسوس کي بات ہے کہ عراق ميں اس وقت اس طرح کا کوئي ادارہ نہيں ہے ?

حجت الاسلام صافي نے بيان کيا : صدام آمري حکومت کسي بھي صورت ميں ملک کي ترقي کا طرفدار نہيں تھا اور ملک کے پروجيکٹ کو اپنے بعث پارٹي کے مفاد کے مد نظر رکھتا تھا جو عراق کے ترقي نہ ہونے کا سبب ہوا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬