تحريک العمل لبنان کے سربراہ:

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، تحريک العمل لبنان کے سربراہ شيخ زهير الجعيد نے گذشتہ روز لبنان ميں ايک پروگرام ميں کہا: 14 مارچ پارٹي کا حاليہ بيانيہ اسلامي اتحاد کو توڑنے اور امت مسلمہ ميں تفرقہ کا سبب ہوگا ?
انہوں نے ياد دہاني کي: استقامت کو غاصب صھيونيت اور امريکا کے مقابل قابل توجہ کاميابياں نصيب ہوتي رہي ہيں اور اسي بنياد پر 14 مارچ پارٹي علاقہ ميں امريکا واسرائيل کا بازو بن کر استقامت کي نابودي اور اسے سخت نقصان پہونچانے کے درپہ ہے ?
تحريک العمل لبنان کے سربراہ نے بيان کيا: استقامت کا اسلحہ وطن کے دفاع اورغاصب صھيوني سے مقابلہ کے لئے ہے مگر 14 مارچ پارٹي لبنان اور سوريہ ميں بلوائيوں اور دھشت گردوں کي حمايت ميں مصروف ہے اور لبنان و سوريہ کو نقصان پہونچانے کي کوشش ميں ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے