سيد حسن نصراللہ:

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے جنرل سکريٹري حجت الاسلام سيد حسن نصراللہ نے استقامت کے ہتھيار ڈالنے کو خودکشي بتاتے ہوئے حزب اللہ کو داخلي اور بيروني دباو سے مقابلہ کے لئے مکمل تيار بتايا ?
سيد حسن نصراللہ نے يوم شہيد کے موقع پر ھزاروں افراد کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لبنان ميں بعض طاقتيں شيعہ اور سني کے درميان فتنہ انگيزي برپا کرنے ميں مصروف ہيں تاکيد کي : شہيد احمد قصير نے 11 نومبر کو صہيوني رياست کے لئے يوم سياہ ميں تبديل کيا ?
انہوں نے مزيد کہا: شہيد احمد قصير نے صہيوني رياست کے خلاف سب سے پہلي اور اہم ترين استشہادي کاروائي کا سہرا اپنے سرلے کر سن 2000 اور سن 2006 ميں اسلامي مزاحمت تحريک کي کاميابيوں کا ماحول فراہم کيا?
حزب اللہ لبنان کے جنرل سکريٹري نے 11 نومبر کو شہيد احمد قصير کي دفاکاريوں کے سبب يوم الشہيد منائے جانے کي جانب اشارہ کيا اور کہا : شہداء کي بطور خاص تجليل و تکريم ہوني چاہئے کيونکہ انھوں نے اپني جانيں اللہ کي راہ ميں قربان کي ہيں?
انھوں نے يہ کہتے ہوئے کہ ميں نے گذشتہ سال اميرالاستشہاديين شہيد احمد قصير کي کاروائي اسلامي مزاحمت تحريک کي طاقتور ترين اور عظيم ترين استشہادي کاروائي تھي اور اس سال بھي ان کي کاروائي بدستور پہلے درجے پر ہے بيان کيا: اس کاروائي نے اسرائيل کے خلاف جدوجہد کے حوالے سے موجود توازن کو بگاڑ کر رکھ ديا، صہيوني حکام کا چہرہ مسخ کرديا اور اسي کاروائي سے ہي صہيوني رياست کي مسلسل شکستوں کا آغاز ہوا?
سيد حسن نصراللہ نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ حزب اللہ کي عمر 30 سال ہوچکي ہے اور يہ جماعت ان برسوں کے واقعات اور تبديليوں سے استفادہ کررہي ہے کہا: ماضي کے تجربات مستقبل کي تعمير ميں اہم کردار ادا کرتے ہيں گوکہ بعض لوگوں کي خواہش ہے کہ حزب اللہ ماضي کو بھول جائے ليکن حزب اللہ ماضي کو ہميشہ ياد رکھے گي ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے