21 November 2012 - 21:57
خبر کا کوڈ: 4815
فونت
گروپ ڈي 8 کے اجلاس ميں شرکت کيلئے:
رسا نيوزايجنسي - گروپ ڈي 8 کے سالانہ اجلاس ميں شرکت کي غرض سے ايران کے صدر جمھوريہ ڈاکٹر محمود احمدي نژاد ا?ج پاکستان پہونچ گئے ?
ڈاکٹر محمود احمدي نژاد

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، ايران کے صدر جمھوريہ ڈاکٹر محمود احمدي نژاد پاکستان ميں ہونے والے گروپ ڈي 8 کے سالانہ اجلاس ميں شرکت کي غرض سے ا?ج پاکستان پہونچ گئے ?

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد اس سفر کے دوران انڈونيشيا، پاکستان، بنگلہ ديش، نائيجيريا، ملائيشيا، مصر اور ترکي کے اپنے ھم منصب صدر جمھوريہ سے بھي ملاقات کريں گے ?

دوسري جانب ايران، ترکي اور مصر کے صدر جمھوريہ کے مابين سہ فريقي مذاکرات بھي انجام پائيں گے اور ان مذاکرات ميں شام کے بحران کے حل ميں تبادل? خيال کيا جائے گا ?

ايران کے وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے اسلام آباد ہوائي اڈے پر نامہ نگاروں سے بات چيت کرتے ہوئے کہا : اگرچہ ڈي ايٹ ابھي تک اپنے مقاصد حاصل کرنے ميں کامياب نہيں ہوئي ہے، ليکن آٹھ اسلامي ملکوں کے سربراہان مملکت اپنے تجارتي لين دين کي سطح بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہيں?

انہوں نے صيہوني حکومت کے ہاتھوں غزہ پٹي کے فلسطينيوں کے قتل عام کي شديد مذمت کرتے ہوئے عالمي برادري سے غزہ پر صيہوني حکومت کے حملے رکوانے کا مطالبہ کيا ?

واضح رہے کہ ايران مصر، ترکي، نائجيريا، پاکستان، بنگلہ ديش، انڈونيشيا اور ملايشيا ڈي 8 کے رکن ہيں جو 15 جون 1997ء ميں تشکيل پائي تھي ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬