آيت الله نوري همداني :

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق، مراجع تقليد قم ميں سے حضرت آيت الله نوري همداني نے ا?ج ظھر کے وقت سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کے بعض اھلکاروں سے ملاقات ميں ملک کي اقتصادي بنيادوں کے استحکام کي تاکيد کي اور کہا: ھم کوشش کريں کہ جس طرح سياست کي دنيا ميں مستقل ہيں اقتصادي دنيا ميں مستقل ہوسکيں اور دشمنوں کے محتاج نہ رہيں ?
انہوں نے امام علي(ع) کي فرمائشات کي روشني ميں کہا : حضرت نے فرمايا کہ اگر کسي کے محتاج رہوگے تو اس کے ہاتھوں اسير بھي رہوگے ، اسي بنياد پر رھبر معظم انقلاب اسلامي ملک کے اقتصاد ميں استحکام کے خواہاں ہيں ?
حضرت آيت الله نوري همداني نے ديني تعليمات کي بنيادوں پر مسلمانوں کو اپني عزت و اپنے اقتدار کي تحفظ کي تاکيد کرتے ہوئے کہا: « وَلِلَّـهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَلَـ?کِنَّ الْمُنَافِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ ؛ ساري عزت اللہ ، اس کے رسول اور صاحبان ايمان کے لئے ہے لکن منافقين اسے نہيں جانتے » اس ا?يت کي روشني ميں ھرگز مسلمان حقارت کي منزل ميں قدم نہ رکھيں ?
انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ ابھي تک دنيا کے مسلمانوں نے مکمل طور سے انقلاب اسلامي کا پيغام دريافت نہيں کيا ہے تاکيد کي : ھم مختلف ميدانوں ميں خود کو مستقل کرکے اسلام اور انقلاب کے حقيقي پيغام سے دنيا کو روشناس کرائيں ?
حوزہ علميہ قم ميں درس خارج فقہ کے اس استاد نے اتحاد اور يکجہتي کو اقتدار کے اھم اسباب ميں سے جانا اور کہا: خداوند متعال نے پيغمبراسلام (ص) کوخطاب کرکے کہا کہ ھرگز ا?پس ميں اختلاف نہ کريں کہ ا?پ کي قدرت ميں کمي کا سبب ہوگا اور پيغمبراسلام (ص) بھي مسلمانوں کو ايک دوسرے کے بدن کا ٹکڑا قرار ديتے اور فرماتے کہ جيسا کہ انسان کے بدن کے اعضا ايک دوسرے کے ساتھ رہ کر اور مل کر بہتر کام کرتے ہيں اپ سبھي مِلک کر کام کريں اور ا?پس ميں متحد رہيں ?
انہوں نے امريکي ڈرون کے اتارنے کو ايران کي قدرت کا مظھر جانا اور کہا: اگر امريکا کو ايران سے کوئي خوف و خطر نہ ہوتا تو امريکا عراق اور افغانستان سے پہلے ہي ھم پر حملہ ور ہوتا ?
آيت الله نوري همداني نے علم اور ايمان کو مسلمانوں کي عزت و اقتدار کا سبب جانا اور ا?يت «يَرْفَعِ اللَّـهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنکُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ؛ خداوند متعال صاحبان ايمان اور جن کو علم ديا گيا ہے ان کے درجات کو بلند رکھا ہے » کے ضمن ميں تاکيد کي : مسلمان علم وٹيکنولوجي کے حوالے سے برتري حاصل کرنے کي کوشش کريں، کيوں کہ گذشتہ زمانہ ميں بھي علم کا پرچم مسلمانوں کے ہاتھوں ميں تھا اور اس کي دليل مختلف علوم ميں عربي اصطلاحوں کا وجود ہے ?
انہوں نے تاريخ کے ائينہ ميں يہ بيان کرتے ہوئے کہ امريکا علمي سابقہ کے حوالہ سے اسلامي ممالک سے بہت بعد کا ہے کہا: جس زمانہ ميں دنيا کے مختلف گوشہ ميں مسلمانوں کے مختلف علمي مراکز تھے، امريکا کا دور دور تک کوئي اتا پتا بھي نہيں تھا ، مغربي افراد نے بہت کوشش کي کہ علمي دنيا سے اسلامي ا?ثار کو مٹا سکيں مگر ا?ج بھي بہت سارے علوم ميں عربي زبان کي اصطاحيں موجود ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے