20 December 2012 - 15:45
خبر کا کوڈ: 4912
فونت
آيت‌الله وحيد خراساني کے درس ميں بيان ہوا :
رسا نيوز ايجنسي ـ حضرت آيت الله وحيد خراساني نے کہا : خداوند عالم نے پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ و ا?لہ وسلم سے خطاب ہو کر فرماتا ہے جب بھي قرا?ن کريم کي تلاوت ميں مشغول ہوتے ہو تمہارے اور جو ايمان نہيں رکھتے ان کے درميان پردہ حائل کر ديتا ہوں ?
حضرت آيت ‌الله حسين وحيد خراساني

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حضرت آيت ‌الله حسين وحيد خراساني مرجع تقليد نے ايران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم ميں علماء و طلاب کے درميان سورہ يسين کي تفسير کے سلسلہ کو جاري رکھتے ہوئے ا?يہ «وَجَعَلْنَا مِن بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا وَمِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَأَغْشَيْنَاهُمْ فَهُمْ لاَ يُبْصِرُونَ» کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : يہ حجاب کي دعا ہے اور روايت سے معلوم ہوتا ہے کہ ا?ئمہ اطہار (ع) اس ا?يہ سے استدلال کرتے تھے ?

مرجع تقليد احتجاج ميں مرحوم طبرسي سے ايک روايت کو نقل کرتے ہوئے وضاحت کي : ايک يھودي شخص حضرت علي (ع) سے کہا : حضرت ابراهيم (ع) نمرود اور ا?گ کے مقابل ميں تين حجاب رکھتے تھے تو حضرت امام علي (ع) نے فرمايا ؛ ان تين حجاب کے علاوہ پيغمبر اعظم (ص) کے پاس دو حجاب اضافہ تر تھے ?

حضرت آيت‌الله وحيد خراساني نے اس بيان کے ساتھ کہ پيغمبر اعظم (ص) کا حجاب قرا?ن کي تلاوت کے وقت تھا اظہار کيا : خداوند عالم نے پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ و ا?لہ وسلم سے خطاب ہو کر فرماتا ہے جب بھي قرا?ن کريم کي تلاوت ميں مشغول ہوتے ہو تمہارے اور جو ايمان نہيں رکھتے ان کے درميان پرداہ حائل کر ديتا ہوں ?

انہوں نے «إِنَّا جَعَلْنَا فِي أَعْنَاقِهِمْ أَغْلاَلاً فَهِيَ إِلَى الأَذْقَانِ فَهُم مُّقْمَحُونَ وَجَعَلْنَا مِن بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا وَمِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَأَغْشَيْنَاهُمْ فَهُمْ لاَ يُبْصِرُونَ» کي طرف اشارہ کرتے ہوئے پيغمبر اعظم (ص) کے دوسرے حجاب کو بيان کيا : پيغمبر کا ايک حجاب «و جعلنا» اور باقي ا?يہ ان کے دوسرے حجاب ميں سے ہيں ?

مرجع تقليد نے بيان کيا : امالي شيخ صدوق ميں بيان ہوا ہے کہ جبرئيل (ع) نے پيغمبر اکرم (ص) کو خبر دي کہ پچيس لوگوں نے ا?پ کو قتل کرنے کا ارادہ کيا ہے اور ا?پ کے لئے حکم ہے کہ علي (ع) کو اپنے جگہ پر سلا ديں اور اس کے بعد يہ ا?يہ آيه «وَمِنَ النَّاسِ مَن يَشْرِي نَفْسَهُ ابْتِغَاء مَرْضَاتِ اللّهِ وَاللّهُ رَؤُوفٌ بِالْعِبَادِ» نازل ہوئي ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬