24 December 2012 - 10:44
خبر کا کوڈ: 4918
فونت
شيعہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ:
رسا نيوز ايجنسي ـ شيعہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ نے پشاور ميں قصہ خواني کے علاقے ڈھکي نعلبندي ميں خود کش بم دھماکے کي مذمت کي ہے ?
قائد ملت جعفريہ پاکستان

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ملي يکجہتي کونسل پاکستان کے مرکزي نائب صدر علامہ سيد ساجد علي نقوي نے پشاور ميں قصہ خواني کے علاقے ڈھکي نعلبندي ميں خود کش بم دھماکے کي مذمت کي ہے ?

اس حملہ ميں عوامي نيشنل پارٹي کے رہنما بشيربلور کے زخمي ہونے اور ان کے پرائيويٹ سيکريٹري سميت پانچ پوليس اہل کاروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کيا ہے ? 

حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے بيان کيا : تسلسل کے ساتھ دہشت گردي، قتل و غارتگري اور خود کش دھماکوں نے عوام کا امن و سکون چھين ليا ہے اور بد امني اور خوف و ہراس کے عالم ميں شديد عدم تحفظ کا احساس يہ ظاہر کرتا ہے کہ ملک عملا دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہے اور عوام يہ سوچنے اور سمجھنے پرمجبور ہيں کہ آخر وہ کون سي منظم قوتيں ہيں جن کي بدولت دہشت گردوں کا نيٹ مضبوط سے مضبوط تر ہورہا ہے اور وہ جب چاہيں جہاں چاہيں حساس سرکاري مقامات‘ نجي املاک‘ بازاروں‘ عبادت گاہوں ‘ بزرگان دين کے مزارات‘ معصوم مسافروں اور سيکورٹي اہل کاروں کو آساني سے نشانہ بناليتے ہيں ?

انہوں نے يہ بات زور دے کر کہي : ملک سے دہشت گردي کي مکمل خاتمے کے لئے ٹھوس اور سنجيدہ اقدامات بہ روئے کار لاکر قاتلوں، دہشت گردوں ، خود کش حملہ آوروں اور ٹارگٹ کلرز کا مکمل خاتمہ کيا جائے تا کہ ملک کے عوام سکھ کا سانس لے سکيں اور ملک ترقي و خوشحالي کي راہ پر گامزن ہوسکے?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬