حجت الاسلام امين شہيدي:

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے ڈپٹي جنرل سکريٹري حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے کوئٹہ ميں امام بارگاہ حسيني قندہاري ميں پريس کانفرنس سے خطاب کے دوران کچھ طاقتوں کو مذہبي جماعتوں کے اتحاد سے دل برداشتہ بتايا ?
حجت الاسلام شہيدي نے يہ بيان کرتے ہوئے بلوچستان ميں اب تک 700 شيعہ اور 1400 ديگر قوموں سے تعلق رکھنے والے افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن چکے ہيں کہا: فرقہ وارنہ دہشگردي کے نام پر بعض عناصر پاکستان کي سلامتي کو چيلنج کرنا اور اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کيلئے صوبے ميں حالات خراب کرنا چاہتے ہيں?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ ملک کي مجموعي صورتحال خصوصاً بلوچستان ميں لاقانونيت، کرپشن، دہشگردي زوروں پر ہے اور امن کا فقدان ہے تاکيد کي : صوبائي حکومت عوام کو تحفظ دينے ميں مکمل ناکام ہوچکي ہے ، وزيراعل?ي بلوچستان کے بارے ميں صدر مملکت آصف علي زرداري نے خود اعتراف کيا ہے کہ وزيراعل?ي بلوچستان نواب اسلم رئيساني کو بنانا ميري زندگي کي سب سے بڑي غلطي ہے?
انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان اور ملک کے ديگر حصوں ميں فرقہ واريت کے نام پر دہشتگردي مذہبي نہيں چند ڈالروں کا مسئلہ ہے اور بلوچستان ميں فرقہ واريت کي آگ بھڑکانے ميں امريکہ، يورپي ممالک سميت کچھ عرب ممالک بھي شامل ہيں اور يہ ممالک نہيں چاہتے کہ مسلمان بھائيوں کي طرح زندگي گزاريں?
ايم ڈبليو ايم پاکستان کے ڈپٹي جنرل سکريٹري نے يہ بتاتے ہوئے کہ اس وقت ملک ميں مذہبي جماعتوں کے تين پليٹ فارم موجود ہيں، جس ميں تمام نے يہ عہد کيا کہ ہم مسلمان ہيں اور ہميں آپس ميں اکھٹے ہوکر رہنا ہے کہا: افسوس بعض قوتيں ايسي ہيں جو ان مذہبي جماعتوں کو آپس ميں متحد نہيں ديکھنا چاہتيں ، يہ وہ لوگ ہيں جو انسانيت دشمن پاليسي بناتے ہيں، اس صورتحال ميں پاکستاني قوم کو چاہئے کہ پوري طرح متحد ہو کر سيسہ پلائي ديوار بنيں?
انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ اس مذموم مقصد کي تکميل ميں پرنٹ ميڈيا کو بھي استعمال کيا جا رہا ہے، ماضي ميں ہم نے اسلام کي خاطر بڑي قرباني ديں اور آج بڑي فخر سے کہتے ہيں کہ ہم مضبوط اور سچے مسلمان ہيں ، پاکستان اور بلوچستان کو بچانا ہے تو عوام کا احساس محرومي ختم اور دہشتگردي کيخلاف کارروائي کرنا ہوگي ?
واضح رہے کہ امام بارگاہ حسيني قندہاري ميں ہونے والي اس پريس کانفرنس ميں مجلس وحدت مسلمين کے مرکزي رہنما سيد احمد اقبال، سيد حسنين عباس گرديزي، اعجاز بہشتي، سيد ثمر نقوي، مجلس وحدت مسلمين بلوچستان کے سيکرٹري جنرل مقصود علي ڈومکي، ولايت حسين جعفري سميت ديگر رہنما بھي موجود تھے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے