علی اصغر سلطانیہ:

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹَ کے مطابق، بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے اصغر سلطانیہ نے کل رات ایران ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: دنیا کے ایک سو سے زائد ممالک ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے حامی ہیں ۔
انہوں نے کہا: ایٹمی ایجنسی میں ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے نمائندوں نے کل جمعہ کو اپنے اجلاس میں ایک بار پھر ایران کے ایٹمی پروگرام کی حمایت کرتے ہوئے اس سلسلے میں ایک قرار داد منظور کی ہے جسے آئندہ ہفتہ ایٹمی ایجنسی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
علی اصغر سلطانیہ نے اجلاس کے بارے میں کہا : یہ معمولی اجلاس ہوگا جس میں ایجنسی کا بجٹ اور دنیا میں ایٹمی سیفٹی جیسے مسائل پر تبادلۂ خیال ہوگا ۔
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا