آیتالله جوادی آملی :

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیتالله عبدالله جوادی آملی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں علماء و طلاب کی شرکت کے ساتہ اپنے سلسلہ وار تفسیر کے درس میں سورہ مبارکہ سجدہ کی ابتدائی آیات کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا : سورہ مبارکہ سجدہ کا نزول مکہ میں ہے اور مکہ میں نازل ہونے والی تمام سوروں کا محور اصول دین اور اخلاق و فقہ کی کلیات ہیں ، تیسرے نمبر کی آیت میں آسمان اور زمین کی خلقت کے سلسلہ میں بحث کی گئی ہے اور اس کے بعد پرورش کی بحث بیان کی ہے ۔
انہوں نے آیت «یُدَبِّرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ ثُمَّ یَعْرُجُ إِلَیْهِ فِی یَوْمٍ کَانَ مِقْدَارُهُ أَلْفَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : تدبیر امر آسمان سے شروع ہوتا ہے اور زمین پر اپنا اثر مرتب کرتا ہے ، یہی امر خداوند عالم کی طرف سے ایک روز ہوتا ہے جس کا شمار انسان کے روز کے مطابق ہزار سالوں کے برابر ہوتا ہے ، اگر امر حکم ہو تو اس کا جمع اوامر ہے ، لیکن اگر شان و کام کے معنی میں ہو تو اس کا جمع امور ہے اور یہاں پر امور کے معنی میں ہے ، خداوند عالم امور کو آسمان سے نازل کرتا ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے