شام کے مفتی:

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے عالم دین حجت الاسلام صادق نابلسی جو ان دنوں شام کے سفر پر ہیں انہوں ںے گذشتہ روز شام کے مفتی شیخ حسون سے ملاقات اور گفتگو کی ۔
اس دوجانبہ ملاقات میں علاقہ اور شام کے مسائل پر تبادلہ نظر کیا گیا ۔
شام کے مفتی نے اسلامی مملک کی موجودہ صورت حال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: تکفیری گروپ اسلام کے لئےعظیم خطرہ ہیں ۔
انہوں ںے مزید کہا: تکفیری گروپ اسلامی معاشرہ میں اختلاف کی بیج بونا چاھتے ہیں اور انہوں نے اپنے اس مقصد کی تکمیل میں اپنی پوری توانائی صرف کر رکھی ہے ۔
شیخ حسون نے واضح طور سے کہا: تکفیری گروہ جس اختلاف کو اسلامی معاشرہ میں جامہ عمل پہنانا چاھتے ہیں وہ امت اسلامیہ کی تضعیف کا سبب ہوگا ۔
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا