بلوچستان پاکستان:

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بلوچستان کے علاقے درینگڑھ میں آج صبح اس وقت سڑک کنارے پہلے سے نصب بم زورداردھماکے سے پھٹ گیا جب کوئٹہ سے ایران جانے کیلئے زائرین کی بس وہاں سے گذر رہی تھی ، اس دھماکہ میں ایف سی کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے ، واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی علاقے میں شیعہ زائرین کی کئی بسوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 200 سے زائد شیعہ مسلمان شھید اور زخمی ہو گئے تھے۔ شیعہ مسلمانوں کے خلاف ہونے والے اس قسم کے حملوں میں کالعدم دھشتگرد تنظیمیں لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ ملوث ہیں۔
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا