
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ خراسان کے جید عالم دین اور برجستہ استاد نے گذشتہ روز بیماری اور کہولت سن کی بناء پر دار فانی کو الوداع کہدیا ۔
اس عالم دین کی تشیع جنازہ کل 16 دسمبر سموار کے دن مشھد مقدس میں مسجد ملاحیدر سے طلاب و افاضل حوزہ علمیہ مشھد کی شرکت میں منعقد کی جائے گی اور اپ کو حرم مطهر حضرت امام رضا(ع) میں دفن کیا جائے گا ۔
آیت الله مروی کی مجلس ترحیم 16 دسمبر سموار کی شام 14 سے 16 تک مسجد هدایت مشهد مقدس میں منعقد کی جائے گی ۔
نیز مذکورہ مسجد میں منگل اور بدھ کی صبح 9 سے 11 تک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی نے اپ کے فرزند اور مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن حجت الاسلام والمسلمین شیخ جواد مروی کو اس عالم دین کے انتقال کی تعزیت پیش کی ہے ۔
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا