شیعہ علماء کونسل پاکستان:

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان پنجاب کے رہنما چوہدری فدا حسین گھلوی، سید ضمیرالحسن نقوی، سید مجاہد عباس گردیزی نے ملتان میں اپنے مشترکہ بیان میں کہا : دہشت گردی ملک میں ناسور کی حیثیت اختیار کرچکی ہے جس کی ذمہ دار حکومت ہے، اگر دہشت گردوں کو شروع میں ہی کچل دیا جاتا تو بے گناہ لوگوں کا خون خرابہ نہ ہوتا ۔
انہوں نے دہشت گردوں کو آئین پاکستان کی خلاف ورزی کرنے والا اور پاکستان باغی جانا اور کہا : دہشت گرد کسی بھی مراعات کے مستحق نہیں ہیں، نیز جو لوگ دہشت گردوں کو محفوظ راستہ دینا چاہتے ہیں اُن کا بھی محاسبہ کیا جانا چاہئے۔
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا