قائد ملت جعفریہ پاکستان :

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے ماڈل ٹائون لاہور میں منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے قریب احتجاجی مظاہرین اور پولیس تصادم میں افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے کے درد ناک واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
قابل ذکر ہے ماڈل ٹائون لاہور میں منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے قریب احتجاجی مظاہرین اور پولیس تصادم میں آٹھ افراد جاں بحق ہوئے اور 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے تاکید کی : پولیس عوام کے جا ن و مال کے تحفظ کی ذمہ داری نبھائے ، احتجاجی مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں آٹھ قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک واقعہ ہے۔
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے : ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جانی چاہیے ۔
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا