
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ مسجد وڈپگہ پشاور پاکستان کے امام جماعت مجیب حسین، تکفیری دھشتگردوں کے فائرنگ زخمی ہوگئے ۔
اس رپورٹ کے مطابق، آپ ہشتنگری کے علاقہ میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ عید الاضحٰی کیلئے خریداری میں مصروف تھے کہ فقیر آباد پل کے قریب تکفیری دھشتگردوں کی فائرنگ کا نشانہ بنائے گئے ۔
گولی آپ کے شانے میں لگی اور اپ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
مولانا مجیب حسین کا بنیادی تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے اور آپ پاک جرمن سکول میں استاد کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دیتے ہیں ۔
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا