
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر برادر وفا عباس نے ایک وفد کے ہمراہ عالی جناب عبدالجلیل نقوی کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کی ۔
قومی اور تنظیمی معاملات پر راہنمائی لی اور جناب عالی سے درخواست کی کہ وہ ہمارے لیے دعا فرمائیں کہ خدا ہمیں اس امتحان میں کامیاب کرے۔
عالی جناب عبدالجلیل نقوی نے فرمایا : آج پر آشوب دور ہے ،ہر طرف مادیت کا دور دورہ ہے اور شیطان اپنے پر پھیلائے بیٹھا ہے۔ ایسے میں نوجوانوں کی تعلیمی تربیت کے ساتھ ساتھ روحانی تربیت کرنا تنظیم کا اولین فریضہ ہونا چاہیے۔ خدا وند متعال نے آپ کو اس عظیم ذمہ داری کے لیے چنا ہے۔ طلباء نے آپ پر اعتما دکا اظہار کیا ہے۔ اس ذمہ داری اور اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچنے پائے۔
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا