
رسا نیوز ایجنسی کا مانیلا اینٹرنیٹ سائیٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق تاوی تاوی کے فرماندار سدیکول ساهالی نے کہا : قرآن کریم کا علماء اور مترجمین کے گروہ کی محنت اور کوشش کی وجہ سے عربی سے فیلیپینی زبان (توسانگ) میں ترجمہ ہوا جس کا رسم اجرا ۹ جنوری کو ہوگا ۔
انھوں نے کہا : اس کے ترجمہ کا مقصد فلیپینی مسلمانوں کو سہولیات مھیہ کرنا ہے تا کہ وہ قرآن کریم کو اپنے مادری زبان میں سادہ طریقہ سے درک کر سکیں اور اس کی تعلیمات کو سمجھ سکیں
ساھلی نے کہا : اس ترجمہ کے رسم اجرا کے بعد اس کتاب کو پہلی فرصت میں مسلمانوں اور اس کے چاہنے والوں میں بغیر کسی ھدیہ کے تقسیم کیا جائیگا ۔
قابل ذکر ہے اس ترجمہ قرآن مجید کے رسم اجرا میں سیکڑوں مسلمان مترجمیں و علماء و امام جماعت اور تاوی تاوی کے مفتی عبدالوحید اینجو بھی اس تقریب میں حاضر تھے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے