قائد ملت جعفریہ پاکستان :

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقو ی نے مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر حجت الاسلام اقبال کے فرزند جسٹس جاوید کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا : اللہ انھیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : جسٹس جاوید اقبال کا انتقال قوم کے لیے ایک عظیم نقصان ہے اور ملک ایک مفکر، قانون دان اور محب وطن پاکستانی سے محروم ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا : مرحوم کی عدل و انصاف اور ادب کے میدان میں ملّی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
حجت الاسلام ساجد نقوی نے مرحوم جسٹس جاوید اقبال کے صاحبزادے ولید اقبال وعزیز اقارب سے بھی اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے کہا : غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں،اور اللہ تعالیٰ مرحوم کی بلندی درجات اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے