قائد انقلاب اسلامی :

رسا نیوز ایجنسی کا کی خبر رساں سائیٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی نے امریکیوں کو گرفتار کرنے والی ٹیم میں شامل جوانوں سے قریب سے ملاقات کی اور کچھ دیر تک بات چیت کرتے رہے ۔
قائد انقلاب اسلامی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اس اقدام کو شجاعانہ اور با یمان جانتے ہوئے فرمایا : آپ کا یہ کام بہت اچھا، بر وقت اور پرکشش تھا، اسے اللہ کی کرنی کہنا چاہئے کہ اس نے امریکیوں کو ہماری آبی حدود میں کھینچا تا کہ آپ اپنے بر وقت اقدام کے ذریعے انھیں اس حالت میں گرفتار کریں کہ وہ اپنے ہاتھ سروں پر رکھے ہوئے ہوں۔
اس ملاقات کے بعد رہبر انقلاب کی امامت میں نماز ظہرین ادا کی گئی۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے