
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام شیخ عبدالمهدی کربلائی نے آج عراق میں انڈونیشیا کے سفیر سیف زین نورالدین سے ملاقات و گفتگو کی ۔
اس ملاقات میں دونوں حضرات نے حرم امام حسین علیہ السلام اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے آپسی روابط و تعلقات کے سلسلے میں تبادلہ نظر کیا ۔
واضح رہے کہ حرم امام حسین علیہ السلام نے گذشتہ سال، انڈونیشیا کے دار الحکومت جاکارتا میں دارالقرآن کریم کا افتتاح کیا ہے اور اس ملک میں حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے بہت سارے اہم پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں ۔
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا