
رسا نیوز ایجنسی کے گزارش کے مطابق ، پچھلی شب حضرت آیت الله حسین نوری همدانی جو مراجع تقلید میں سے ہیں انہوں نے دامغان کے عوام سے اسلامی نظام کی ہر طرح سے حمایت کرنا معاشرے کے تمام طبقات کی زمہ داری اور ان کا وظیفہ جانا
انہوں نے حضرت مهدی ( عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف ) کے ولادت کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا : ا?ج کل ہماری خوش نصیبی اور سعادت اس میں ہے کہ مرجعیت کے ذریعہ اسلامی حکومت اور ولایت فقیه کے زیر سایه خدا اور اھل بیت بیت ( علیہ السلام ) کے حکام کو نافذ کر رہے ہیں ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی ، نے فرمایا : شیعت کے نظریہ کے مطابق ، حکومت پیامبر ( صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ) اور امام عصر ( عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف ) کے بعد ضروری ہے کہ امام زمان کے نائب ، جانشین یعنی ولی فقیه کے ھاتھ میں ہونا چاہیئے ۔
انہوں نے اظہار کیا : هدایت اور حکومت انسانی زندگی کے دو اھم مسئلہ ہیں اسی وجہ سے پیامبر اسلام ( صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ) هدایت اور حکومت کو اپنے بعد ائمه ( علیہ السلام ) سے مخصوص کر دیا ۔
مرجع تقلید ، اسلامی انقلاب کو قیام کربلا اور قیام امام زمان( عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف ) کے رابطہ کا پٹری جانا اور فرمایا : نواب اربعه کے بعد قوم صدیوں ظلم وستم کا شکار رہی ہیں ، یہاں تک کہ ہماعے زمانے میں ایک حماسه آفرین عارف ، بت شکن رهبر، حضرت امام خمینی(ره) اسلامی حکومت کی بنیاد ڈالی اور ان کے جانشن حضرت آیت الله خامنه ای اس بیس سال کے عرصہ میں ، اس دریای پرتلاطم میں انقلاب کے کشتی کے موزون ناخدا تھے ۔