
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حیدر آباد کے مولا قدم سکندر ہال میں تحفظ عزاء مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا ، اجلاس میں سندھ کی مختلف تنظیموں، ماتمی انجمنوں اور بانیان عزاء نے شرکت کی۔
اجلاس سے مرکزی ترجمان حجت الاسلام مختار امامی، صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا مقصود ڈومکی، سیکرٹری عزاداری سیل سید اکبر شاہ، سیکریٹری سیاسیات علی حسین نقوی، حیدرآباد کے ضلعی سیکریٹری جنرل رحمان ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔
اس موقع پر دوست علی سعیدی، علی انور جعفری، عالم کربلائی، مختار دایو سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
اپنے خطاب میں رہنماؤں نے کہا : عزاداری سید الشہدا ہماری شہ رگ حیات ہے، جس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری کے دفاع کے لئے ہم اپنی جانیں پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔/۹۸۸/ن۹۴۰
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا