
رسا نیوز ایجنسی کی لمیادین سے رپورٹ کے مطابق، شمالی شام کے شہر ادلب کے الثلاثین نامی شاہراہ پر ایک کار بم دھماکے میں کم ازکم 25 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے عام شہری ہیں۔ جبکہ اسکای نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس دھماکے میں 30 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
ابھی تک کسی تنظیم یا گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ شام کے صوبہ ادلب میں شامی فوج کی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پوری کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور شامی فوج نے اس صوبہ میں کئی دیہاتوں کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا