
رسا نیوز ایجنسی کی المسیره نیوز چینل سے رپورٹ کے مطابق، یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے صوبہ صعدہ میں سعودی عرب کے جنگی طیارے ٹورناڈو (Tornado)کو سرنگوں کردیا ہے۔
یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصار اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی فورسز نے صوبہ صعدہ پر بمباری کرنے والے سعودی عرب کے ایک جنگی طیارے کو سرنگوں کردیا ہے۔
سعودی عرب کے ٹی وی چینل العربیہ نے بھی سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے طیارے کی سرنگونی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا طیارہ گرنے اور اس کے پائلٹ کی نجات کے سلسلے میں کوئی رپورٹ موصل نہیں ہوئی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا