
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کو 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر امداد روکنے کا اعلان کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئیتریس نے امداد کی کٹوتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کی جانب سے پناہ گزینوں کو فراہم کی جانے والی خدمات بہت اہمیت رکھتی ہیں اورامداد کٹوتی کی صورت میں ادارے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدرٹرمپ نے کہا ہے کہ جو بھی امریکی پالیسی سے اختلاف کرے اس کی امداد روک دی جائے گی۔ امریکی حکام امداد کے ذریعے ملکوں،حکومتوں اور حکام کو خریدنے کی کوشش کرتے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا