23 August 2020 - 23:05
خبر کا کوڈ: 443541
فونت
آیت الله مصباح یزدی:
اہل بیت علیہم السلام کی زیارت خداوند عالم سے تقرب کا اصلی راستہ ہے آیت الله مصباح یزدی نے زیارت کی اہمیت اور اس سلسلہ میں تاکیدات کا راز انسانی تکامل اور خداوند عالم سے تقرب جانا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رہ) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے آئمہ اطہار علیہم السلام کی زیارات کو خالق حقیقی سے رابطے کے لئے مقدمہ جانا ہے اور بیان کیا : وہ اعمال جیسے اہل بیت علیہم السلام کی زیارت اطاعت و عبادت کے عنوان سے انجام دیا جا رہا ہو تو یہ خداوند عالم سے قریب ہونے کا سبب ہوتا ہے ۔

آیت الله مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتھ کہ پیغمبر اکرم (ص) و اهل بیت (ع) کی حقیقی پہچان ان کی روحانی و نورانی پہچان ہے بیان کیا : جتنا بھی ان کی روحانی مقام سے رابطے میں اضافہ ہوگا اسی مطابق انسان کے وجودی کمال میں ترقی  پائی جائے گی ۔

انہوں نے دینی متون میں زیارت کی اہمیت کی زیادہ تاکید ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : زیارت ایک آسان راستہ ہے کمال کی منزل طے کرنے کے لئے ، الہی ثواب حاصل کرنے کے لئے اور خداوند عالم کی حقیقی تقرب کا راستہ ہے ۔

امام خمینی رہ تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے اس تاکید کے ساتھ کہ شیعہ علماوں نے کئی برسوں سے مسلسل زیارت کے سلسلہ میں تاکید کی ہے بیان کیا : بعض مراجع تقلید کی طرف سے زیارات عاشورہ پڑھنے کی پابندی کی وجہ ان کے اپنے تجربات و حصول برکات ہے ۔

آیت الله مصباح یزدی نے زیارت کی اہمیت اور اس سلسلہ میں تاکیدات کا راز انسانی تکامل اور خداوند عالم سے تقرب جانا ہے اور وضاحت کی : علمی و تحقیقی میدان میں کافی کوشش کرنے کے با وجود علماء اسلام کی نگاہ میں اہل بیت علیہم السلام کی زیارت اور ان سے توسل، عظیم و عالی مقام کا حامل ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬