
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی پاکستان میں رونما ہونے والی دہشت گردانہ کاروائی کے نتیجہ میں جعفریہ الائنس کے راہنما باقر زیدی ہاتھوں پر گولی لگنے کے سبب زخمی ہوگئے جب کہ ان کا سکیورٹی گارڈ محمد علی جای حادثہ ہی پر شھید ہوگیا ۔
جعفریہ الائنس کے راہنما باقر زیدی کو طبی امداد کیلئے لیاقت نیشنل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا کہ جب باقر زیدی ناظم آباد 7 نمبر کے علاقے سے اپنی رہائشگاہ رضویہ سوسائٹی کی طرف جا رہے تھے،
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دہشت گردوں نے معروف شیعہ شخصیتوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں آفتاب حیدر جعفری، پوفیسر سبط جعفر زیدی و دیگر نمایاں ہیں۔
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا